فلپائن؛ نائب صدر کی صدر، خاتون اوّل اور اسپیکر کو قتل کی دھمکی

اگر مجھے ہلاک کیا گیا تو کرایے کا قاتل بدلے میں صدر، ان کی اہلیہ اور اسپیکر کو قتل کردے گا، سارہ دوتیرتے


ویب ڈیسک November 24, 2024

فلپائن کی خاتون نائب صدر سارہ دوتیرتے نے دھمکی دی ہے کہ انھوں نے صدر فردینینڈ ماکروس، ان کی اہلیہ لیزا اور اسپیکر مارٹن کے لیے کرایے کے قاتل کی خدمات لی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کی ناب صدر نے کہا کہ انھوں نے کرایے کے قاتل کو کہا ہے کہ اگر مجھے ہلاک کردیا جائے تو ان تینوں کو قتل کردے۔

نائب صدر سارہ دوتیرتے نے اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ کوئی مذاق نہیں تھا۔ ن تینوں نے مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

پریس کانفرنس میں نائب صدر نے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر، ان کی اہلیہ اور کزن اور اسپیکر مارٹن رومالدیز پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

یاد رہے کہ فرڈینینڈ مارکوس مارکوس اور سارہ دوتیرتے نے مئی 2022 کے انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔

تاہم اقتدار میں آنے کے بعد دونوں کے درمیان سنگین اختلافات ہوگئے۔ جن میں سے ایک متنازع جنوبی بحیرۂ چین میں چین کی جارحیت سے نمٹنا تھا۔

اپنے صاف گو والد اور سابق صدر روڈریگو کی طرح نائب صدر سارہ دوتیرتے اپنی ہی حکومت کی سخت ناقد بن گئیں۔

خیال رہے کہ فلپائن میں کسی شخص یا اس کے خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دینا جرم ہے جس کی سزا قید اور جرمانہ ہے۔

تاہم نائب صدر کی جانب سے اپنے ہی صدر کو قتل کی دھمکی پر اب تک قانون حرکت میں نہیں آیا اور نہ یہ واضح ہے کہ اس سے کس طرح نمٹا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |