کرم میں دونوں فریقین نے 7 روز کیلئے امن پر اتفاق کرلیا، مشیر وزیراعلیٰ کے پی

بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے کرم میں دونوں فریقین سے ملاقاتیں کیں


ویب ڈیسک November 24, 2024
(فوٹو: فائل)

پشاور:

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں دونوں فریقین نے 7 روز کے لیے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں روکنے، قیدیوں اور لاشوں کی واپسی پر اتفاق کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں کرم پہنچنے والی حکومتی کمیٹی کے اراکین واپس پشاور پہنچ گئے ہیں۔

بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگے نے گزشتہ روز ایک طرف کے عمائدین اور آج دوسرے فریق کے مشران سے ملاقات کی۔

مشیر اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین نے 7 دن کے لیے سیز فائر، قیدیوں اور لاشوں کی واپسی پر اتفاق کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں