9 مئی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب

کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ذیشان ملک


ویب ڈیسک November 24, 2024
ذیشان ملک نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں پر تنقید کی—فوٹو: فائل

لاہور:

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے احتجاج اور مظاہروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے بیان میں کہا کہ حکومت ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ نہیں چاہتے کہ ملک آگے بڑھے ترقی کی منازل طے کرے وہ افراتفری پھیلانے کے لیے احتجاجی ہتھکنڈے اپنائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ اپنے مقاصد میں ناکام ہوں گے۔

ذیشان ملک نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |