اسٹیج رقاصہ دیدار اور کرکٹر عبدالرزاق کی منگنی کیوں ٹوٹی؟  

عبدالرزاق نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دیدار ان کا پہلا پیار تھیں اور ان کے ساتھ شادی کا ارادہ تھا


ویب ڈیسک November 24, 2024

اسٹیج اداکارہ اور سابقہ رقاصہ دیدار نے سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ 

حالیہ انٹرویو میں دیدار نے انکشاف کیا کہ عبدالرزاق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن اس کے ساتھ ایک شرط بھی رکھی تھی۔

دیدار نے بتایا کہ ان کی اور عبدالرزاق کی منگنی ہوئی تھی، لیکن اختلافات کی وجہ سے یہ رشتہ شادی تک نہیں پہنچ سکا۔ انہوں نے کہا، "میں عبدالرزاق کی آج بھی عزت کرتی ہوں، لیکن معاملات ہمارے مطابق نہیں بن سکے"۔

اس سے قبل عبدالرزاق نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دیدار ان کا پہلا پیار تھیں اور ان کے ساتھ شادی کا ارادہ تھا۔ تاہم، انہوں نے اداکارہ کو شرط دی تھی کہ وہ شوبز اور رقص سرور چھوڑ دیں۔ 

عبدالرزاق کے مطابق، ان کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے اور دیدار کے انکار کے بعد یہ بات ختم ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں