نادرا نے آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجیز پر مشتمل آلات پیش کیے

ان آلات میں آل ان ون ہینڈ ہیلڈ بائیومیٹرک ٹیبلٹ، سیلف انرولمنٹ کیوسک اور ایک کانٹیکٹ لیس آئرس کیمرہ شامل ہیں

ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شرکت کی اور جدید بائیومیٹرک رجسٹریشن اور تصدیق کے آلات پیش کیے جو نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کام کارپوریشن کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کیے گئے۔

ان آلات میں مقامی طور پر اسمبل کی گئی آل ان ون ہینڈ ہیلڈ بائیومیٹرک ٹیبلٹ، موبائل انرولمنٹ کٹس، سیلف انرولمنٹ کیوسک، اور ایک کانٹیکٹ لیس آئرس کیمرہ شامل ہیں۔

یہ آلات جدید قومی شناختی نظام کی معاونت، بارڈر کنٹرول کے میکانزم کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جن میں استعمال کی آسانی، سیکیورٹی، پائیداری اور کم لاگت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

ان آلات نے بین الاقوامی اور ملکی وفود کی جانب سے خاصی دلچسپی حاصل کی ہے۔

Load Next Story