اپوزیشن کے احتجاج سے یومیہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، وزیر خزانہ

جی ڈی پی کو 144 ارب، برآمدات کو 26 ارب۔ اور وفاق کو 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا  نقصان ہوتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزارت نے نقصانات سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے، احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ احتجاج کی وجہ سے جی ڈی پی کو 144 ارب کا روزانہ نقصان ہوتا ہے جبکہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ برآمدات میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے، اندازے کے مطابق جی ڈی پی کو 144 ارب کا یومیہ نقصان ہوتا ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے یومیہ تین ارب کا نقصان ہوتا ہے جبکہ صرف وفاق کا یومیہ نقصان 190 ارب روپے ہے اور صوبائی نقصانات اس سے زیادہ ہیں۔

Load Next Story