’ آپ کہیں نہیں جائیں گے ‘ کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کو گھیر لیا
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو کارکنوں نے گھیرلیا اور کہا کہ آپ کہیں نہیں جائیں گے، علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ میں کہیں نہیں جارہا۔
پی ٹی آئی کارکنان کا قافلہ اسلام میں احتجاج کے لیے پیش قدمی کرتے ہوئے بشری بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں غازی بروتھا نہر کے قریب رکا ہوا ہے۔
غازی بروتھا پہنچ کر علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو رکنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھوڑی دیر وقفے کے بعد روانہ ہوں گے۔
بعدازاں کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کو گھیر لیا اور کہا کہ آپ کہیں نہیں جائیں گے جس پر گنڈاپور نے جواب دیا کہ میں کہی نہیں جارہا آپ کے ساتھ ہوں، ریسٹ ایریا میں نماز پڑھتے ہیں۔