سرگودھا؛ پی ٹی آئی کے چار اراکین اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج، 61 گرفتار

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

SARGODHA:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے ریلی نکالنے پر 61 کارکن گرفتار، دوایم این اے اور دو ایم پی ایز سمیت 200سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ شاہ پورپولیس نے  ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے  دوایم این اے اور دو ایم پی ایز سمیت 200سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 61 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ 

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

Load Next Story