26 اکتوبر کو اسرائیلی حملے کا جواب دینے کی تیاری جاری ہے، علی لاریحان

حزب اللہ کی سخت مزاحمت کی وجہ سے اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی


ویب ڈیسک November 25, 2024

TEHRAN:

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران 26 اکتوبر کو اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

ایک مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں لاریجانی نے کہا کہ ایرانی فوجی حکام اس وقت مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جا سکے۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ شام اور لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈروں کے حوصلے بلند ہیں، اور حزب اللہ کی سخت مزاحمت کی وجہ سے اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی۔

انہوں نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ حزب اللہ کے ہتھیار تباہ کر دیے گئے ہیں، اور اسے قیاس آرائی قرار دیا۔

اس سے قبل 26 اکتوبر کو اسرائیل نے ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملے کیے تھے، جس کے بعد ایران نے ان حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔

علی لاریجانی کی یہ بیان بازی اس بات کا غماز ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف اپنے دفاعی اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں