ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم

ٹی 20 ورلڈ کپ سب ریجنل افریقا کا کوالیفائر میچ نائیجریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان کھیلا گیا


ویب ڈیسک November 25, 2024

ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

اتوار کو لاگوس میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سب ریجنل افریقا کوالیفائر گروپ سی کے میچ میں نائیجریا کے 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم صرف 7 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 264 رنز کے بڑے مارجن سے میچ ہار گئی۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نائیجریا نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ نائیجریا کے سیلم سلاو 53 گیندوں پر 112 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ سلیمان رنسیوے 50 اور آئزک اوکپے 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم 7.3 اوورز میں صرف 7 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔

یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ٹیم سنگل فگر میں آل آؤٹ ہوئی ہے، اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 10 رنز پر آل آؤٹ کا تھا جو دو بار ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نائیجریا کی ٹیم آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے شکست دیکر بڑے مارجن سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بھی بن گئی ہے۔

بڑے مارجن سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی ٹیموں میں زمبابوے پہلے اور نیپال دوسرے نمبر پر ہے۔

زمبابوے نے گزشتہ ماہ گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیپال نے ستمبر 2023 میں ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز میں منگولیا کو 273 رنز سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں