ای سی ایل میں شامل نام 180 دن بعد خودبخود ختم ہو جاتا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

جس کی سفارش پر ای سی ایل میں نام ڈالا گیا ہو وہ اتھارٹی توسیع کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتی ہے


ویب ڈیسک November 25, 2024

اسلام آباد:

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا ہے کہ ای سی ایل میں شامل نام 180 دن بعد خودبخود ختم ہو جاتا ہے۔

ای سی ایل کے لیے رولز بنانے کے معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے عدالت کو بتایا کہ ای سی ایل کے لیے رولز بنانا فیڈریشن کا استحقاق ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو مزید بتایا کہ اگر کسی کا ای سی ایل میں نام ہے تو 180 دن بعد خودکار انداز میں ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اتھارٹی جس کی سفارش پر نام ڈالا گیا ہو، وہ مزید توسیع کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتی ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے ای سی ایل کے لیے رولز بنانے سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں