چیف جسٹس  کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے لیے ججز کی نامزدگی کا معاملہ زیر غور آیا

اسلام آباد:

چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے معاملے پر غور کیا گیا۔
 

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی  کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے لیے ججز کی نامزدگی کا معاملہ زیر غور آیا۔

سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان  شریک ہوئے۔ اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اوراٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں  اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور  شیخ آفتاب احمد بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے تمام ججز کو 24 نومبر تک آئینی بینچ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اجلاس کا باقاعدہ اعلانیہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔

Load Next Story