پی ٹی آئی احتجاج؛ سی آئی اے سینٹر اسلام آباد سب جیل قرار

گرفتار ہونے والے مظاہرین کو سی آئی اے سینٹر میں رکھا جائے گا


ویب ڈیسک November 25, 2024

اسلام آباد:

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے آئی نائن میں سی آئی اے کی بلڈنگ کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے وزارت داخلہ کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنرز ایکٹ 1894 کے سیکشن3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے مظاہرین کو سی آئی اے سینٹر میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی قافلہ ہزارہ انٹر چینج سے ڈی چوک کیلیے روانہ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، متعدد زخمی

واضح رہے کہ عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کے لیے 24نومبر کو پی ٹی آئی کے قافلے خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ امین علی امین گنڈا پور کی قیادت میں روانہ ہوئے تھے۔

خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہوتے وقت مظاہرین اور پولیس میں تصادم بھی ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں