سوشل میڈیا صارفین کو ایک 'ڈسٹوپیئن نامی پروڈکٹیویٹی مانیٹرنگ اے آئی سافٹ ویئر نے حیران کر دیا ہے۔
اس اے آئی سافٹ ویئر کا مقصد ملازمین کی ہر حرکت کی نگرانی کرنا ہے جب کہ ان طریقوں کو بھی تجویز کیا جا رہا ہے جن کو آٹومیشن کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ایک Reddit صارف نے دعویٰ کیا کہ انہیں سیلز پچ کے دوران اس طرح کے اے آئی سافٹ ویئر کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جو نہ صرف کارکنوں کو کئی پیرامیٹرز پر کارکردگی کے لیے لمحہ بہ لمحہ ٹریک کرتا ہے بلکہ ایک 'پروڈکٹیویٹی گراف' بنانے کے لیے AI کا استعمال بھی کرتا ہے جو 'ریڈ نوٹس' پیش کرنے کی صلاحیت سے لیس ہے۔
ان معیارات پر ملازمین کی نگرانی کرنے کے بعد اے آئی ٹول ملازمین کو اور آخر کار آجروں کو انہیں برطرف کرنے کا مشورہ بھی دیتا ہے۔
صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج صبح ایک بہت بڑے پروڈکٹیویٹی نگرانی سافٹ ویئر سوٹ سے متعارف کرایا گیا جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایپلی کیشن کیا کچھ کر سکتی ہے۔
صارف نے لکھا کہ یہ ایپلی کیشن کیا کرتی ہے اس کی بنیادی باتیں یہ ہیں: لاگنگ اور ماؤس کی نقل و حرکت سے باخبر رہنا، ہر وقفے سے آپ کے ڈیسک ٹاپ کا اسکرین شاٹ لینا اور کمپیوٹر پہ کھولے جانے والے پروگراموں کا ٹریک رکھنا شامل ہے۔
مزید برآں یہ ریئل ٹائم ریکارڈنگ اور ہیٹ میپس بھی بناتا ہے جہاں آپ کسی بھی پروگرام میں کلک کرتے ہیں، اس کا ریکارڈ محفوظ ہوجاتا ہے۔