سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی 

عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 4300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم


اسٹاف رپورٹر November 25, 2024

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی  آ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر کی کمی آنے سے نئی عالمی قیمت 2672ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4300روپے کم ہوکر 278400 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3657روپے گھٹ کر 238683روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 3400روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کی کمی سے 2914.95روپے کی سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں