کراچی؛ لاکھوں روپے مالیت کی 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

برآمد شدہ چھالیہ ڈمپر میں لوڈ کرکے کرش پتھر کے نیچے چھپائی گئی تھی


اسٹاف رپورٹر November 25, 2024
فوری اطلاع پر باقی 3 کنٹینرز کو بندرگاہ پر روک لیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہے،کسٹم حکام۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی:

ویسٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فرید ولد شیر محمد کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہٰی مستوئی کے مطابق ملزم نوید کو ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، برآمد شدہ چھالیہ ڈمپر میں لوڈ کرکے کرش پتھر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔ چھالیہ کا مجموعی وزن 6240 کلو گرام ہے جس کی مالیت مارکیٹ میں لاکھوں روپے کی ہے۔

طارق الٰہٰی مستوئی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ڈمپر نمبری SB-2146 کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں