اسپیکر قومی اسمبلی 27تا 29 نومبر روس کا دورہ کریں گے
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق 27 سے 29 نومبر تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کو دورہ روس کی دعوت روس کے ڈوما ( ایوان زیریں) کے چیئرمین وولودن نے دی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سات رکنی پارلیمانی وفد کے ساتھ ڈوما (زیریں ایوان) اور فیڈریشن کونسل (بالائی ایوان) کے اسپیکر سے بات چیت کریں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔