کیا ورن دھون نے صرف 4 دن بعد اپنا لنکڈ اِن اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا؟ 

اداکار حال ہی میں ویب سیریز Citadel: Honey Bunny میں نظر آئے جہاں ان کے ساتھ سمانتھا رُتھ پربھو بھی تھیں


ویب ڈیسک November 25, 2024
ورون  دھون کی تعریف سے بھرپور ٹوئٹ پر بھی کنگنا کی بہن  نے شدید تنقید کی (فوٹو : فائل)

بالی ووڈ کے مشہور اداکار ورن دھون نے چند دن پہلے پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر اپنا اکاؤنٹ بنایا، جہاں انہوں نے خود کو "اداکار، سرمایہ کار، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر" کے طور پر متعارف کروایا۔ تاہم، سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ورن نے ٹرولنگ کے بعد صرف چار دن میں اپنا لنکڈ اِن اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

حقیقت یہ ہے کہ ورن دھون نے اپنا لنکڈ اِن اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا۔ وہ اب بھی پلیٹ فارم کا حصہ ہیں۔

ورن نے اپنی پروفائل پر لکھا، "میں ورن دھون ہوں، ایک پُرجوش اداکار جس نے دس سالوں میں سینما کی دنیا میں شاندار کارکردگی دی ہے۔ 300 کروڑ کی میگا ہٹس سے لے کر مواد پر مبنی فلموں تک، میرا سفر تخلیق اور ناظرین کے اثر کو متوازن رکھنے کے بارے میں رہا ہے۔"

ورن دھون کے لنکڈ اِن پر شامل ہونے کے فوراً بعد، سوشل میڈیا خاص طور پر Reddit پر لوگوں نے انہیں طنز کا نشانہ بنایا۔ کچھ نے کہا، "یہ پروموشن کے لیے ہوگا، لیکن اب باقی سب بھی یہی کریں گے۔" دوسرے صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا، "یہ بھی ہم سب کی طرح لنکڈ اِن پر لمبی چوڑی چھوڑ رہا ہے۔"

اداکار حال ہی میں Citadel: Honey Bunny میں نظر آئے جہاں ان کے ساتھ سمانتھا رُتھ پربھو بھی تھیں۔ ان کی اگلی فلم بے بی جان ہے، جو تمل فلم تھیری کا ری میک ہے۔ اس فلم میں جیکی شروف، وامِکا گبی، اور راجپال یادو اہم کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ سلمان خان خصوصی کیمیو میں نظر آئیں گے۔ 

ورن دھون کی ایک اور فلم سنی سنسکاری کی تُلسی کماری بھی جلد ریلیز ہوگی جس میں ان کے ساتھ جھانوی کپور نظر آئیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں