راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے

امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر


ویب ڈیسک November 25, 2024
(فوٹو فائل)

راولپنڈی:

جڑواں شہروں کے نامساعد حالات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے منگل 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی منگل کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری صورتحال کے مد نظر 26 نومبر منگل کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں