کراچی میں رات کے وقت خنکی بڑھ گئی

گذشتہ روز کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری کمی سے 19.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات

(فوٹو : فائل)

کراچی:

شہر میں رات کے وقت خنکی بڑھ گئی، کم سے کم پارہ گذشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری گرگیا۔ 

پیر کی صبح کئی عرصے کے بعد کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سے نیچے ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری کمی سے 19.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،(واضح رہے کہ اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا)۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل کو درجہ حرارت میں مزید ایک ڈگری کمی متوقع ہے،تاہم دن کے وقت تیز دھوپ کی وجہ سے قدرے حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

دیہہ سندھ کے لاڑکانہ،موہنجودڑو،جیکب آباد میں کم سے کم پارہ 16.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

Load Next Story