فلم ’مہاراج‘ پر قانونی مسائل سے پریشان ہوگئے تھے، جنید خان کا انکشاف

گجرات ہائی کورٹ نے اس پر اسٹے آرڈر لگا دیا تھا کہ یہ فلم مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے


ویب ڈیسک November 25, 2024

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے اپنی ڈیبیو فلم مہاراج کے ذریعے شاندار انٹری دی، جو ایک پیریڈ ڈرامہ ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ شرواری واگھ نے مرکزی کردار ادا کیا۔ تاہم ریلیز سے قبل فلم قانونی تنازعات میں پھنس گئی جب گجرات ہائی کورٹ نے اس پر اسٹے آرڈر لگا دیا، الزام لگاتے ہوئے کہ یہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں جنید خان نے کہا کہ قانونی مسائل کے باوجود انہیں یقین تھا کہ فلم ریلیز ہو گی۔ 

ان کا کہنا تھا، "جب گجرات ہائی کورٹ کا اسٹے آرڈر آیا تو ہم بہت پریشان تھے۔ لیکن مجھے معلوم تھا کہ سدھارتھ سر [ڈائریکٹر سدھارتھ پی ملہوترا] نے یہ فلم بڑی محنت اور احترام کے ساتھ بنائی ہے۔ مجھے یقین تھا کہ ایک دن یہ ریلیز ہو گی۔"

مہاراج میں جنید کی شاندار اداکاری کو شائقین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا۔ تھیٹر کے پس منظر سے تعلق رکھنے والے جنید نے اپنی پہلی فلم میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھایا اور ثابت کیا کہ وہ بالی ووڈ میں ایک روشن مستقبل رکھتے ہیں۔

مہاراج کی کامیابی کے بعد جنید خان کے پاس کئی دلچسپ پروجیکٹس ہیں۔ وہ فروری 2025 میں ریلیز ہونے والی ایک رومانوی فلم میں خوشی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ایک اور فلم میں سائی پلوی کے ساتھ بھی کام کریں گے، جو اداکارہ کی بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم ہو گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں