حکومت سے مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور سینیٹر شبلی فراز کی سوا گھنٹے کی ملاقات، بانی چیئرمین سے اگلے لائحہ عمل پر مشاورت کی

فوٹو فائل

اسلام آباد:

حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت اور لائحہ عمل پر مشاورت کیلیے اڈیالہ جیل پہنچا اور عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی کے وفد کی اڈیالہ جیل میں آج دوسری بار بانی چیئرمین سے ملاقات ہورہی ہے، اس سے قبل بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے ملاقات کی تھی۔

ایاز صادق کے گھر پر مذاکرات اور پیشرفت کے بعد بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز اور اسد قیصر اڈیالہ جیل پہنچے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد حکومت بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بات اور احتجاج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تعین کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد احتجاج کے حوالے سے عمران خان سے فیصلہ کن ہدایات لینے کیلیے اڈیالہ جیل پہنچے۔

اڈیالہ جیل پہنچنے پر پولیس سیکیورٹی میں میں وفد کو جیل میں پہنچایا گیا جہاں اُن کی تقریبا سوا گھنٹے تک عمران خان سے ملاقات ہوئی اور پھر رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

Load Next Story