چیمپئینز ٹرافی؛ ہائبرڈ پر مان جاؤ! مالی فوائد کی پیشکش

بھارتی بورڈ ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دیکھانے لگا


ویب ڈیسک November 26, 2024

چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دیکھانے لگا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعے بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مالی فوائد کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کروانے پر زور دینے لگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائبرڈ ماڈل کے تحت میزبانی سے گریزاں اور اصرار کر رہا ہے کہ بھارت کا گروپ میچ اور فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے۔ 

ایونٹ کا ہوسٹ پاکستان ہے لیکن بھارتی حکومت اور بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، ادھر براڈکاسٹرز کی جانب سے شیڈول کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پیسہ جیتے گا یا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوگا؟

دوسری جانب بھارتی بورڈ تمام میچز دبئی میں کروانے پر بضد ہے، رپورٹ کے مطابق 26 نومبر کو ایگزیکٹیو بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں یہ معاملہ واضح ہونے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ 1996 ورلڈکپ کے بعد ہونیوالے والے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملتی ہے یا نہیں اسکا حتمی جواب آج تک آسکتا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے معاملے ووٹنگ کے ذریعے حل ہوگا جس میں پاکستان پیچھے رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ہنگامی اجلاس، کیا پاکستان کو ہی منایا جائے گا؟

اگر پاکستان ووٹنگ کے معاملے پر میزبانی گنوادیتا ہے تو بورڈ کی حکمت عملی کیا ہوگی، اس حوالے سے ابھی کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں