پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ اتوار کے روز کھیلا گیا تھا جس میں زمبابوے نے گرین شرٹس کو بارش سے متاثرہ میچ میچ میں 80 رنز سے شکست دی تھی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 12 شروع ہوگا۔
زمبابوے کیخلاف سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو دوسرا اور تیسرا میچ لازمی جیتنا ہوگا، قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اسپنر ابرار احمد اور طیب طاہر کا ڈیبیو ہوسکتا ہے جبکہ محمد حسنین اور حسیب اللہ کو ڈراپ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے: زمبابوے نے پاکستان کو 80 رنز سے شکست دے دی
گزشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے بلاوائیو میں بیٹنگ اور فیلڈنگ پر توجہ مرکوز کی تھی۔
دوسری جانب میزبان سائیڈ زمبابوے کی گرین شرٹس کیخلاف پہلی فتح نے ٹیم کے حوصلے بلند کردیے ہیں اور وہ تاریخی سیریز جیتنے کا خواب سجارہے ہیں، ادھر رضوان الیون پر رسوائی کی بھاری لٹک رہی ہے۔