ڈریسنگ روم کا کارپٹ کیوں خراب کیا؟ اب جرمانہ ہوگا

آسٹریلیوی کوچ نے پاکستان کیخلاف میچ میں ڈریسنگ روم میں ای بائیک چلائی تھی، رپورٹس


ویب ڈیسک November 26, 2024

پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز میں ہوبارٹ کے ڈریسنگ روم کا کارپٹ خراب کرنے پر آسٹریلوی نائب کوچ کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کیلئے عارضی طور پر کوچنگ کے فرائض نبھانے والے کوچ بریڈ ہوج نے تیسرے میچ میں بیلیرائیو اوول ہوبارٹ کے ڈریسنگ روم میں اپنی ای بائیک چلائی جس سے کارپٹ خراب ہوگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اگرچہ بریڈ ہوج کا نام نہیں لیا مگر ترجمان نے کہا کہ ہم اس واقعے پر کرکٹ تسمانیہ سے معذرت کرتے ہیں، جس شخص نے کارپٹ خراب کیا وہی اس کی مرمت کا خرچ برداشت کرے گا۔

مزید پڑھیں: "بابر تیری ٹی20 وچ جگہ نہیں بنتی"

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹیم اور معاون اسٹاف کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ استعمال کیلئے دی جانے والی سہولیات کا خیال رکھیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں