لاہور دنیا کا پہلا اور کراچی تیسرا آلودہ ترین شہر ریکارڈ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس


ویب ڈیسک November 26, 2024

لاہور/ کراچی:

لاہور دنیا کے آلودہ ترین  شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس  کے مطابق لاہور 398 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 266 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ  دوسرا اور کراچی 245 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرا آلودہ ترین شہر رہا۔

دوسری جانب اسموگ میں کمی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے گزشتہ روز پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے لاہور سمیت چار اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی۔

سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی، فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد پر ہوگا۔ 
 
زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے۔ ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار  ہے، ریسٹورینٹس کا ان ڈور، آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا، ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے لاہور بھر کے اسکول کالجز یونیورسٹیز اور تفریحی مقامات عوام کے لیے پہلے ہی کھول دیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں