اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ گیا۔
پاکستانی آٹو انڈسٹری میں نمایاں بہتری سامنے آ رہی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 46.7 فیصد جب کہ ٹرک اور بسوں کی فروخت میں 82 فیصد بہتری آئی ہے۔ اسی طرح جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کی خریداری میں 60 فیصد اور موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں بھی ملک میں متعارف کرائی گئی ہیں، جن کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بہتر آٹو فنانسنگ اور مارکیٹ میں بڑھتا ہوا اعتماد فروخت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
آٹو انڈسٹری میں ترقی کی وجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں بتدریج کمی ہے۔ سود سے پاک فنانسنگ کی بدولت صارفین اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے شرح سود میں مزید کمی اور نئے ماڈلز سے آٹو سیلز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔