اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد  بڑی نوعیت کی مندی، انڈیکس 3 سطحیں کھوگیا

مارکیٹ میں بڑی مندی کے سبب انڈیکس کی 98 ہزار، 97 ہزار اور 96 ہزار کی 3 سطحیں گر گئیں


اسٹاف رپورٹر November 26, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد اچانک بڑی نوعیت کی مندی آنے سے انڈیکس 3 سطحیں کھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا، تاہم بعد میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا۔

بازارِ حصص میں 531 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 98 ہزار کی سطح سے گر کر 97648 پوائنٹس  کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور مارکیٹ میں 669 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

کچھ دیر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا لین دین بڑھنے سے 1642 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 99700 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا۔

مارکیٹ کو تیزی کے بعد اچانک ایک بار پھر بڑی  نوعیت کی مندی کا سامنا  کرنا پڑا، جس کے سبب انڈیکس کی 98ہزار، 97ہزار اور 96ہزار کی 3سطحیں گرگئیں  اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2281 پوائنٹس کمی سے 95797پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں