انگلینڈ، نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کو کرو-تھارپ ٹرافی کا نام مل گیا

دونوں کرکٹرز نے ماضی میں اپنی اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں


ویب ڈیسک November 26, 2024

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالی سیریز کو کرو-تھارپ ٹرافی کا نام دیدیا گیا۔


دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 28 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔

تاہم سیریز کی ٹرافی کو انگلینڈ کے گراہم تھارپ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو کے نام سے منسوب کیا گیا، دونوں کرکٹرز ماضی میں اپنی اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

اس ٹرافی کو دونوں آنجہانی کرکٹرز کے بیٹ کی لکڑی سے بنایا گیا ہے۔

ٹرافی میں تھارپ کے نیوزی لینڈ کے خلاف اور مارٹن کرو کے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے والے بیٹ استعمال ہوئے ہیں  جبکہ دونوں کھلاڑیوں کی فیملی نے ٹرافی بنانے کیلئے بیٹ کا عطیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی اپنے عہد کے بہترین بیٹرز میں شمار ہوا کرتے تھے، گراہم تھارپ اس سال اور مارٹن کرو 2016 میں انتقال کرگئے تھے۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ ٹرافی کو دو عظیم کرکٹرز کے نام سے منسوب کیا گیا ہو اس سے قبل بھارت آسٹریلیا کے درمیان سیریز کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے نام پر رکھا جاچکا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں