ویپنگ سے گردشِ خون فوری طور پر متاثر ہوتی ہے، تحقیق

ای سگریٹ بھلے سے نیکوٹین سے پاک ہوتے ہیں لیکن ان کا بھی خون کی گردش پر فوری اثر پڑتا ہے

ماہرین نے حالیہ تحقیق میں پایا ہے کہ ویپنگ کرنا جسم میں گردشِ خون کو متاثر کرتا ہے۔

ایک نئی امیجنگ اسٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ ای سگریٹ بھلے سے نیکوٹین سے پاک ہوتے ہیں لیکن ان کا خون کی گردش پر فوری اثر پڑتا ہے۔

تحقیق کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر ماریان ناباؤٹ جو یونیورسٹی آف آرکنساس فار میڈیکل سائنسز سے تعلق رکھتی ہیں، نے بتایا کہ ای سگریٹ کو طویل عرصے سے باقاعدہ تمباکو نوشی کے محفوظ متبادل کے طور پر فروخت کیا جارہا ہے۔

یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں کی گئی اس تحقیق میں 21 سے 49 سال کی عمر کے 31 صحت مند ویپرز اور سگریٹ نوشی کرنے والوں کو شامل کیا گیا۔

ہر ایک شرکا کا دو بار ایم آر آئی کروایا گیا۔ ایک بار تین قسم کے تمباکو کے استعمال سے پہلے اور ایک بار بعد میں۔ 3 قسم کے تمباکو میں ایک تمباکو سگریٹ، دوسری نیکوٹین کے ساتھ ای سگریٹ اور تیسری نیکوٹین کے بغیر ای سگریٹ تھی۔

شرکا میں خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے ان کی اوپری ران پر ایک کف رکھا گیا۔ ایک بار جب اس کو ختم کیا گیا تو، محققین نے بڑی، فیمورل شریان میں خون کے بہاؤ کی رفتار کی پیمائش کی اور یہ کہ خون میں کتنی آکسیجن ہے جو ٹشوز کو فراہم ہونے کے بعد دل میں واپس آتی ہے۔

Load Next Story