انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اگلے سال 'دی ہنڈریڈ' لیگ کی 6 فرنچائزز کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد 600 ملین یورو (یعنی ایک کھرب 74 ارب 64 کروڑ سے زائد) کمانا چاہتا ہے۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے فرنچائزز نے ٹی10 لیگ، جنوبی افریقی کی ٹی20 لیگ سمیت کئی لیگز میں فرنچائزز خرید رکھی ہیں جس میں وہ پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ تعصب رکھتے جسکا ماضی میں کئی مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
تاہم پاکستانی کرکٹرز کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) پرعزم ہے کہ فرنچائزز کے خریداروں کو امتیازی سلوک سے روکنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کرکٹرز کو لیگ کا حصہ برقرار رکھا جاسکے۔
مزید پڑھیں: جدہ میں آئی پی ایل کی بولیاں، کون کتنے میں فروخت ہوا؟
خیال رہے کہ ماضی میں حارث رؤف، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، اور عماد وسیم جیسے نامور کرکٹرز دی ہنڈریڈ لیگ کا حصہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ 13 سالہ کرکٹر کو فرنچائز نے خرید کر کروڑ پتی بنادیا
دوسری جان پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑی پہلے ایڈیشن کے بعد سے حصہ نہیں لے سکے ہیں جبکہ دیگر فرنچائزز میں شریک بھارتی ٹیمیں پاکستانی پلیئرز کو خریدنے سے ہچکچاہٹ کا شکار رہتی ہیں۔