رائیڈ بُک کروا کر اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی جامشورو ٹول پلازہ سے برآمد
آن لائن ایپ کے ذریعے رائیڈ بک کروا کر اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی جامشورو ٹول پلازہ سے برآمد کرلی گئی۔
پیر کی شب سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے احسن آباد سے اشکل جعفری نامی شہری سے نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر اس کی گاڑی رجسٹریشن نمبر بی سی ایچ 321 چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر شہری نے فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع کردی تھی۔
پولیس نے فوری گاڑی کی تلاش شروع کردی تھی اور گزشتہ روز سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے گاڑی جامشورو ٹول پلازہ سے برآمد کرکے شہری کے حوالے کردی۔
شہری نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے آن لائن رائیڈ منگوا کر اس کی گاڑی چھین لی تھی، جسے پولیس نے گاڑی کی میں نصب ٹریکر کی مدد سے برآمد کیا۔