کراچی: مسلح ملزمان نے اسٹیل ٹاؤن سے غیر ملکی کمپنی کی ڈبل کیبن گاڑی چھین لی

ملزمان نے گاڑی کے ڈرائیور کو بقائی اسپتال کے عقب میں چھوڑ دیا


اسٹاف رپورٹر November 26, 2024

کراچی:

اسٹیل ٹاؤن سے گاڑی میں سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان غیر ملکی کمپنی کی ڈبل کیبن گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے پاکستان کانٹا کے قریب گاڑی میں سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان غیر ملکی کمپنی کی ڈبل کیبن گاڑی رجسٹریشن نمبر KZ-2225 چھین کر فرارہوگئے۔

مسلح ملزمان گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بھی ساتھ لے گئے بعد ازاں مسلح ملزمان گاڑی کے ڈرائیور کو گڈاپ سٹی تھانے کی حدود میں واقع بقائی اسپتال کے عقب میں چھوڑ کرگاڑی لیکر فرارہوگئے۔

ایس پی ملیر سعید رند کے مطابق غیر ملکی کمپنی کا فوکل پرسن ڈرائیور عبدالقیوم ولد عبدالغنی کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پرواقع نرسری میں پودے خریدنے کے لیے آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فوکل پرسن گاڑی سے اترکرنرسری میں چلا گیا، ڈرائیور گاڑی میں ہی موجود تھا اسی دوران ایک کرولا گاڑی میں 4 مسلح ملزمان آئے جن میں سے 3 مسلح ملزمان نے اسلحے کے روزپرگاڑی چھینی اور ڈرائیور کو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بٹھاکر لے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور گڈاپ سٹی تھانے پہنچ گیا جسے پولیس اسٹیل ٹاؤن تھانے لے آئی ہے اور ڈرائیور سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ایس پی ملیر نے بتایا کہ پولیس کوشبہ ہے کہ ملزمان چھینی جانے والی گاڑی حب یا ساکران کی جانب لیکر فرارہوگئے ہیں۔

پولیس نے ناکہ بندی شروع کردی ہے جلد گاڑی برآمد کرکے گاڑی چھیننے کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، ایس ایچ اواسٹیل ٹاؤن کے مطابق چھینی جانے والی گاڑی غیرملکی کمپنی الحاج ایشیا مائننگ کی ملیکت ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں