
چیمپئینزٹرافی کی میزبانی کیلئے پاکستان کی قسمت کا فیصلہ جمعے کو ہوگا، آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر نہ مانا تو ووٹنگ کے ذریعے میزبانی چھیننے کی کوشش ہوگی جبکہ ڈالرز کے ذریعے موقف سے پیچھے ہٹنے کا پلان بھی سامنے آچکا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبانی میں کسی دوسرے ملک کو شریک کریں گے نہ ہی اضافی رقم لینے کی پیشکش قبول کریں گے، ہم مکمل ایونٹ کا انعقاد اپنے ملک میں ہی کرنا چاہتے ہیں۔
قبل ازیں بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پیسوں کا رعب دکھاتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کی صورت میں بھاری معاوضے کی پیشکش کی تھی، جس کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹھکرادیا تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ہائبرڈ پر مان جاؤ! مالی فوائد کی پیشکش
ایونٹ کا میزبان پاکستان ہے لیکن بھارتی حکومت اور بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، ادھر براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل، بھاری معاوضے کی پیشکش کو ٹھکرادیا
دوسری جانب بھارتی بورڈ تمام میچز دبئی میں کروانے پر بضد ہے، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ایگزیکٹیو بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں یہ معاملہ واضح ہونے کی توقع ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔