بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بہن بھاونا کوہلی نے سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ تصویر انوشکا اور ویرات کے بیٹے آکائے کی نہیں ہے۔
حال ہی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے اسٹینڈز میں دکھایا گیا۔ اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں نے قیاس کیا کہ یہ ویرات اور انوشکا کے بیٹے آکائے کی پہلی جھلک ہے۔
کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس نے بھی تصویر کو آکائے کے طور پر رپورٹ کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہوگیا۔
بھاونا کوہلی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا، "یہ تصویر ہمارے آکائے کی نہیں بلکہ انوشکا اور ویرات کے دوست کی بیٹی کی ہے۔"
ویرات اور انوشکا ہمیشہ اپنے بچوں کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا اور فوٹوگرافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بچوں کی تصاویر نہ لیں۔ جوڑے کے ہاں 2021 میں بیٹی وامیکا اور رواں برس بیٹے آکائے کی پیدائش ہوئی تھی۔