اسلام آباد:
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی دارالحکومت میں راستوں کی بندش کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز سے درخواست کی ہے کہ آئل ٹینکرز نہ روکے جائیں۔
اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے خدشے کے پیش نظر اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کا چیف سیکریٹریز اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا۔
اوگرا نے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے آئل ٹینکرز کو نہ روکنے کی درخواست کی اور کہا کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس تک آئل ٹیکرز کی بلا روک ٹوک نقل و حمل یقینی بنائیں۔