انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 9 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 84پیسے کی سطح پر بند ہوئے


ویب ڈیسک November 26, 2024

کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید کمی کے امکانات، درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ اور معیشت میں طلب بڑھنے سے انٹربینک اور اوپن دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ملک کے غیریقینی سیاسی حالات اور پرتشدد مظاہروں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے بھی بداعتمادی کی فضا پیدا ہوئی۔

بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری معاہدوں کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 277روپے 65 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

سپلائی میں بہتری آتے ہی طلب ورسد کا توازن بگڑنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 9 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 84پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 11پیسے کے اضافے سے 278روپے 90پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں