کراچی، نوٹیفائیڈ کچی آبادیوں، کمرشل یونٹس ریگیولر نہ ہونے پر اربوں کا نقصان

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک November 26, 2024
محکمہ کچی آبادی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی—فوٹو: فائل

کراچی:

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے محکمے سے کچی آبادیوں کی لیز اور ریکورٹی کی رپورٹ طلب کرلی۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر اورپی اے سی کے چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا جہاں کراچی میں کچی آبادیوں کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

پی اے سی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں کراچی کی 202 نوٹیفائیڈ کچی آبادیوں کے 91 ہزار495 گھروں اور 15 لاکھ سے زائد کمرشل یونٹس کو ریگیولر نہیں کیا گیا ہے۔

اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ مذکورہ گھروں اور کمرشل یونٹس ریگیولر نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کے خزانے کو 21ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

نثار کھوڑو کی سربراہی میں پی اے سی نے کچی آبادیوں کی لیز اور ریکوری سے متعلق محکمے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں