جاپان کے اسکول میں جوتے چرانے والا ’’نیولا‘‘ گھس آیا

اسکول انتظامیہ نے نومبر میں اسکول سے 15 جوتے غائب ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا

(اسکرین گریب)

جاپان میں ایک اسکول سے بچوں کے جوتے چرانے والا اصل میں ایک نیولا نکلا۔

جاپان کے شہر کوگو میں موجود گوشو کوڈومو-این کنڈرگارٹن نے نومبر کے آغاز میں اسکول سے 15 جوتے غائب ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا۔

چور کا پتہ لگانے کے لیے پولیس نے اسکول میں تین سیکیورٹی کیمرا نصب کیے۔

ایک جوتا نومبر 11 کی رات کو غائب ہوا اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھنے پر چرانے والے کی نشان دہی کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دیوار کے پشت سے ایک نیولا ظاہر ہوا اور شیلف سے بچوں کے اسکول کے اندر استعمال کیے جانے والے جوتوں کو نکال کر لے گیا۔

اسکول کے ایک ملازم نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ بہت فکرمند تھی لیکن اب سب پُر سکون ہیں کہ چور ایک جانور نکلا ہے۔

اسکول کا کہنا تھا کہ شیلف کو اب رات کے وقت نیٹ سے ڈھک دیا گیا ہے تاکہ جوتوں کو نیولے سے بچایا جا سکے۔

Load Next Story