ڈرامہ ’بڈھا مرگیا کیا‘ آج سے ناپا میں پیش کیا جائے گا
تھیٹر ڈرامہ ’بڈھا مرگیا کیا‘ آج سے ناپا میں پیش کیا جائے گا۔
نیل سائمن کی مشہور کامیڈی فلم 'دی سن شائن بوائز'سے ماخوذ تھیٹر ڈرامہ ’بڈھا مرگیا کیا‘ آج سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)میں شروع ہوگا۔
تھیٹر ڈرامے کی مترجم اور ہدایتکارثمینہ نذیرہے۔ڈرامہ دو مزاحیہ اداکاروں کے بارے میں ہے جو اپنے دنوں میں بہت مشہور تھے لیکن اب ان میں سے ایک ریٹائر ہو چکا ہے اور دوسرا جدوجہد کر رہا ہے۔
کاشف حسین اور رچنا کرپلانی کے ساتھ سمہن غازی اور سعد فریدی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈرامہ 5 دن تک روزانہ رات 8 بجے ناپا کےضیاء محی الدین تھیٹر میں دکھایا جائے گا۔