علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20 اپریل
ازدواجی رشتوں کے دھاگے قینچی کی تیز دھار کی زد میں ہیں۔ شریکِ حیات کا الجھاؤ بھرا رویہ پریشان کرسکتا ہے کمزور اور خراب رشتے ٹوٹ سکتے ہیں۔ اولاد اور محبوب شخص کی صحت کی فکر کریں، دونوں ذہنی طور پر الجھے اور پریشان نظر آتے ہیں۔ بچوں کا سیارہ بیرون ملک سفر کے خانے میں ہے۔ کوشش اچھا نتیجہ لاسکتی ہے۔ 25 تاریخ مالی فائدہ دے سکتی ہے اور 26،27، اور28 رشتوں میں بگاڑ لاسکتے ہیں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
25 تاریخ سعد ہے لیکن معاہدوں، وعدوں اور چیک دینے جیسے امور کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ پرانے وراثتی کاغذی کارروائیاں جو کہ دب چکی تھیں پھر سے تازہ ہوسکتی ہیں۔ بچوں کے صحت کا خیال رکھیں۔ شریکِ حیات کی زبان میں تلخی عود آئے تو درگزر سے کام لیں، یہی اس وقت بہتر ہے۔ جذبات حاوی ہوسکتے ہیں۔ 29 اور30 تاریخ کو سفر، وعدوں اور معاہدوں سے بالکل دور رہیں۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
کوئی پرانا تعلق کام آسکتا ہے۔ پرانے تعلق میں نئی کلیاں کھل سکتی ہیں۔ شریکِ حیات، افسر اور آپ تینوں ہی متضاد خیالات کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کیریئر کے حوالے سے ایک سے زیادہ مواقع الجھا سکتے ہیں۔ پرانی پھنسی ہوئی رقم مل سکتی ہے لیکن کسی اور جگہ سرمایہ کاری فی الحال نہ کریں۔ بچوں کے حوالے کوئی فکر لاحق ہوسکتی ہے۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
25 تاریخ کو سفر ہوسکتا ہے اور مطلوبہ فرد سے اچھے ماحول میں معاملات طے پاسکتے ہیں۔ شریکِ حیات کے ساتھ تعلق میں بہتری کی امید ہے۔ کسی پروگرام میں بھی مدعو ہوسکتے ہیں۔ اس ہفتے کسی کے کہنے میں آکے سبز باغ کے چکر میں پڑکے مالی سرمایہ کاری بالکل نہ کریں۔ امیدیں پوری نہ ہوسکیں گی۔ 28 تاریخ کو بچوں پر پیسہ خرچ ہوسکتا ہے۔ صحت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
اعلٰی تعلیم یا ملازمت کے خیال سے بیرون ملک سفر کے لیے کوششیں تیز ہوسکتی ہیں اور سفر کے بھی امکانات ہیں لیکن ممکن ہے کچھ کاغذی کارروائیوں میں رکاوٹیں ہوں۔ منزل تبدیل ہوسکتی ہے۔ ارادہ کہیں اور جانے کا تھا جا پہنچے کہیں اور یا موقع کی مناسبت سے ارادہ تبدیل ہوسکتا ہے۔ رشتہِ ازدواج میں خرابیاں اور تلخیاں بڑھ سکتی ہیں۔ نیا تعلق بھی ذہنی الجھاؤ ہی کا سبب بنے گا، محتاط رہیں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
25 تاریخ ایک اچھا دن ہے۔ محبوب سے ملاقات ہو اور بچوں سے خوشی مل سکتی ہے۔ مالی فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔ 26 تاریخ کو خرچہ زیادہ ہوسکتا ہے یا چھوٹا موٹا مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ 28 تاریخ کو سفر بالکل نہ کریں۔ کال پر تلخی ہوسکتی ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ سینے کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ یکم کا نیا چاند تعلقات میں مشکلات لاسکتا ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
25 تاریخ اہم ملاقات ہوسکتی ہے، جس کا تعلق آپ کی محبت اور کاروبار پر مثبت اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ 26 تاریخ شریکِ حیات یا پرانے دوست کے ساتھ تعلق میں سردی گرمی ہے۔ ممکن ہے ان سے وابستہ امیدیں پوری نہ ہوں۔ اپنی غذا میں صحت مند اجزاء شامل کریں ورنہ معدے کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ گلا خراب ہوسکتا ہے۔ ہفتے کے آخر میں سفر ہوسکتا ہے۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
25 تاریخ کو مالی اخراجات پریشان کرسکتے ہیں۔ دوست سے وابستہ امید اس طرح شاید پوری نہ ہوسکے جس طرح آپ توقع کررہے ہیں۔ شریکِ حیات کے ساتھ تعلق میں بہتری کے لیے کی گئی کوشش دم توڑ سکتی ہے۔ اس میں کسی تیسرے فرد کی موجودگی اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔ یہ وقت انتہائی احتیاط سے چلنے کا ہے۔ یکم دسمبر کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
25 تاریخ کو بیرون ملک سفر میں عارضی رکاوٹ آسکتی ہے۔ آپ کی توانائی کا گراف اگرچہ بلند ہے لیکن حالات ویسے بالکل نہیں ہیں جیسے آپ نے سوچ رکھا ہے، بہت کچھ غیرمتوقع ہونے جارہا ہے۔ آپ سے غلط فیصلے ہوسکتے ہیں جو آپ کے مستقبل کی راہوں کو کھوٹا سکہ بناسکتے ہیں۔ اگر آپ دہرے تعلقات میں ہیں تو اس وقت میں آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کسے چننا ہے اور کسے چھوڑنا ہے۔ کیریئر میں فیصلہ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کے طالع کا مالک یعنی آپ کے شمسی برج کا سیارہ جدی رجعت سے نکل چکا ہے لیکن ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔ یہاں کیریئر اور ملازمت کے حوالے سے پہلے سے جاری مشکلات تو شاید ختم ہوجائیں لیکن نیا سفر کس سمت کرنا اس کے لیے فیصلہ کرنا شاید آسان نہ ہو۔ سفر میں بھی جاؤں کہ نہ جاؤں والی صورت حال ہوسکتی ہے۔ 28 تاریخ کو شریکِ بزنس یا شریکِ حیات کا رویہ جذباتی ہوسکتا ہے۔ یکم کو سفر ہوسکتا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
25 تاریخ کو سفر اور صحت دونوں اوپر نیچے ہوسکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں مشکل ہوسکتی ہے۔ اس میں کوئی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔ ایک ہی وقت میں دو یا دو سے زیادہ رشتے آسکتے ہیں، لیکن طے کرنا مشکل ہوسکتا ہے یا ممکن ہے دونوں ہی آپ کے دل کو تسلی نہ دے سکیں۔ 28 تاریخ کو کیریئر میں بہتری آسکتی ہے خرابی دور ہوسکتی ہے۔ جذباتی بہاؤ میں نہ بہیں!
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
نئی ملازمت یا نیا کام شروع نہ کریں، اگر یہ عارضی ہے تو کرسکتے ہیں، لیکن یہاں آپ سے بولنے یا لکھنے میں کوئی غلطی ہوسکتی ہے جو آکے بیٹھے بھی نہ تھے کہ اٹھائے بھی گئے والی صورت حال پیدا کرسکتی ہے۔ تعلقات الجھاؤ، غلط فہمیوں اور عدم اطمینان کی وجہ سے خراب ہوسکتے ہیں۔ سفر میں محتاط رہیں۔ بزرگوں کی صحت کا خیال رکھیں۔