آرٹس کونسل کا کراچی کی مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

این ای ڈی یونیورسٹی، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی شامل


اسٹاف رپورٹر November 27, 2024

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے یوتھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت تخلیقی ڈیٹا بینک بنانے کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی، لیاری کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے یوتھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت شہرکراچی میں ایک تخلیقی ڈیٹا بینک بنانے کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی، لیاری کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلرسروش حشمت لودھی، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلرمجیب الدین صحرائی میمن ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر امجد سراج میمن، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی، لیاری کے وائس چانسلرامجد سراج میمن اور آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے صدرمحمد احمد شاہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد نوجوانوں کی ترقی،انہیں بااختیار بنانا اور اتحاد کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خیالات، تخلیقی صلاحیتوں اور علم پر مبنی رویوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کوبروئے کارلاسکیں۔

اس موقع پرآرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ یو تھ ایمبیسڈر پروگرام ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں اور سوچوں کی تشکیل میں مدد کرے گا۔

آرٹس کونسل طلبا کو مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کرے گا اور ان کی قائدانہ خصوصیات کو بڑھانے کے لیے ماہرین کو شامل کرے گا۔

احمد شاہ نے مزید کہا کہ یو تھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت طلبا مختلف کمیونیٹیز سے ان کے طرز زندگی، ثقافتوں اور مسائل کے بارے میں جاننے کے لیے ملیں گے اور پھرمشترکہ طورپر ان مسائل کے ممکنہ حل تلاش کریں گے۔

جامعات کے عہدیداران نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں