پرتھ ٹیسٹ بمرا کا سامنا نہ کرنے پر عثمان خواجہ تنقید کی زد میں

کمنٹیٹر مائیکل وان اور روی شاستری نے آسٹریلوی بیٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا


ویب ڈیسک November 27, 2024

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا کا سامنا نہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔


پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عثمان خواجہ نے جسپریت بمرا کا سامنا کرنے کیلیے نئے بیٹر ناتھن میک سوینی کو اسٹرائیک پر بھیج دیا تھا، جس پر سابق کرکٹرز روی شاستری اور مائیکل وان نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

سابق انگلش کمنٹیٹر مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بطور سینئر پلئیر'' میں عثمان خواجہ کو نئے کھلاڑی سے یہ کہتے سننا پسند کرتا کہ پہلے مجھے اسٹرائیک لینے دو"۔

مزید پڑھیں: ڈریسنگ روم کا کارپٹ کیوں خراب کیا؟ اب جرمانہ ہوگا

سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ "ہوسکتا ہے عثمان نے سوینی سے پوچھا ہو اور انھوں نے خود ہی پہلے اسٹرائیک لینے کی خواہش ظاہر کردی ہو"۔ 

مزید پڑھیں: نسیم شاہ جسپریت بمراہ سے بہتر بالر قرار

بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا کہ " نئے کھلاڑی سے پوچھنا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعین کریں کون پہلے اسٹرائیک لے گا، عثمان کو پہلے سامنا کرنا چاہیے تھا"۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں