ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں پیش ہے کھجور کولاڈا

رمضان المبارک خواہ کسی بھی موسم میں آئیں کھجور اس ماہ کے لیے گویا لازم وملزوم ہے۔


ویب ڈیسک July 22, 2014
رمضان جوس کارنر میں پیش ہے کھجور کولاڈا بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں اضافہ کرے گی۔ فوٹو؛فائل

رمضان المبارک خواہ کسی بھی موسم میں آئیں کھجور اس ماہ کے لیے گویا لازم وملزوم ہے۔ روزے دار کھجور سے اپنے روزے افطار کرتے ہیں۔ یہی نہیں بعض لوگ سحری میں بھی کسی نہ کسی شکل میں کھجور کا استعمال کرتے ہیں، اسی مناسبت سے ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں پیش ہے کھجور کولاڈا بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں اضافہ کرے گی۔

اجزا:


بڑی نرم کھجور (200 گرام)، انجیر (3 عدد)، کریم (ایک پیالی)، شہد (ایک کھانے کا چمچا)، دودھ (ایک پیالی) اور کوکونٹ ملک (ایک پیالی)۔


ترکیب:


کھجور کی گھٹلیاں نکال لیں اور انجیر کو نرم کرنے کے لیے تھوڑی دیر کے لیے پانی میں بھگو دیں، اس کے بعد کھجوریں اور انجیر دودھ میں ڈال کر پکائیں۔ تھوڑی دیر بعد اسے ٹھنڈا کرکے اس میں شہد کریم اور کوکونٹ ملک ڈال کر خوب اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ اگر چاہیں تو چورا کی ہوئی برف ڈال کر دوبارہ گرائنڈ کر لیں۔ لیجئے مزے دار کھجور کولاڈا تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں