"دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ نہیں کروا رہے"
سعودی عرب نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ منعقد کرنے کی اطلاعات کو رد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ دنوں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ڈرافٹس کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپوں میں خریدا اور اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تاہم اِن میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے تعاون سے آئی پی ایل کی طرز پر اپنے ملک میں لیگ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاہم مہنگی ترین کرکٹ لیگ کروانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ 13 سالہ کرکٹر کو فرنچائز نے خرید کر کروڑ پتی بنادیا
سعودی عریبیئن کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشال نے جدہ میں آئی پی ایل نیلامی کے موقع پر کہا کہ ملک میں کرکٹ کے کھیل سے دلچسپی بڑھ رہی ہے، جلد فرنچائزز کیساتھ مل کر ٹورنامنٹ تشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: جدہ میں آئی پی ایل کی بولیاں، کون کتنے میں فروخت ہوا؟
خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں خبریں سامنے آئیں تھی کہ سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی20 لیگ کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور جلد باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔