کراچی کے حساس علاقوں میں عید کے فوری بعد آپریشن کا فیصلہ
اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی
شہر کے حساس علاقوں میں عید کے بعد آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلی بار ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق سینٹرل پولیس آفس میں قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو اور چاروں زونز کے ڈی آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں شہر کی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جرائم کے خاتمے اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے عید کے بعد شہر کے حساس علاقوں میں آپریشن کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں منشیات اور جوئے کے اڈوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے جبکہ اشہتاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ پہلی بار ٹریفک پولیس کو بھی اسلحہ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اہلکار ممکنہ طور پر کسی بھی ںاخوشگوار صورتحال سے نمٹ سکیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر مارکیٹوں اور اہم عوامی مقامات پر پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے اور پیٹرولنگ کو بھی بڑھایا جائے جبکہ آئی جی سندھ نے افسران کو تاکید کی کہ موٹر سائیکل سوار شہریوں کو غیر ضروری طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔