پی ٹی آئی کے 1600 شرپسند گرفتار، احتجاج میں خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین بھی ملوث
تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج میں خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی شمولیت کے ثبوت سامنے آگئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک راولپنڈی سے 400، اٹک پتھرگڑھ سے 410، چکوال سے 44، مری سے 3 اور میانوالی سے 8 شرپسند گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
پولیس اور سیکورٹی اداروں کا مارگلہ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پہاڑوں سے فرار کی کوشش میں 800 شرپسند گرفتار کرلیے۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، پیٹرول بم، غلیلیں، آنسو گیس سے بچاؤ کا سامان اور آنسو گیس کے شیل بھی برآمد کئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد صرف اور صرف ملک میں بدامنی پھیلانا تھا، گرفتار شرپسندوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔