کوہلی 10 سال قبل دورہ آسٹریلیا پر کِس گرل فرینڈ کو لیکر گئے تھے؟

سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے انکشاف کردیا


ویب ڈیسک November 27, 2024

سابق بھارتی کپتان روی شاستری نے اسٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے دورہ آسٹریلیا اور انکی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے متعلق دلچسپ واقعہ سنادیا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے ویرات کوہلی سے متعلق تقریباً 10 سال پرانا قصہ سنایا۔

انہوں نے کہا کہ 'سال 2015 میں جب میں بھارتی ٹیم کا کوچ تھا اس وقت انوشکا اور ویرات ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے، وہ میرے پاس آئے اور پوچھا کہ کیا ٹور پر صرف بیویوں کو ساتھ لیکر جاسکتے ہیں؟ کیا گرل فرینڈ ساتھ جاسکتی ہے؟'۔

اس پر روی شاستری کا کہنا تھا کہ 'میں نے اجازت دی تو کوہلی نے کہا کہ بورڈ اجازت نہیں دے رہا، جس پر میں نے فون کیا اور اجازت مل گئی، پھر اس ٹور میں انوشکا ہمارے ساتھ تھی'۔

مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ بمرا کا سامنا نہ کرنے پر عثمان خواجہ تنقید کی زد میں

انہوں نے کہا 'آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہی کوہلی نے 160 رنز اسکور کردیے جس کے بعد وہی ہوا، اسٹینڈ میں بیٹھی انوشکا کو ویرات نے فلائنگ کِس دی جو کہ اب اکثر میچز میں ہوتا ہے'۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر اور ڈان بریڈ مین کے ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی

سابق ہیڈ کوچ نے کہا 'انوشکا ہمیشہ سے ہی ویرات کی سب سے بڑی سپورٹر رہی ہے'۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف زبردست سنچری اسکور کرکے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنائی ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں