بریڈ پٹ بچوں سے ملاقات کیلئے انجلینا جولی کے سامنے درخواست کرنے پر مجبور ہوگئے
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بریڈ پٹ سابقہ اہلیہ اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی سے اپنے چھ بچوں سے ملاقات کے لیے درخواست کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا نے بریڈ کو ان کے بچوں میڈوکس، پیکس، زہارا، شایلو اور 16 سالہ جڑواں بچے نوکس اور ویوان سے دور کر دیا ہے۔
اداکار کے ایک ذرائع نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ بریڈ نے اپنے بچوں کے لیے ہار نہیں مانی لیکن انجلینا سے علیحدگی نے ان کیلئے صورت حال کو بہت مشکل بنا دیا ہے جتنا وقت گزر رہا ہے، ان کیلئے یہ دکھ بڑھتا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 60 سالہ بریڈ پٹ کا اپنے بچوں کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں جبکہ انجلینا کے ساتھ قانونی جنگ تاحال جاری ہے۔ یہی نہیں بلکہ بریڈ پٹ کو یہ بات بھی شدید غم میں مبتلا کر رہی ہے کہ ان کے بچوں نے والد کے نام کو اپنے نام سے ترک کردیا ہے ان کے ایک بچے شایلو نے باضابطہ طور پر اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع بھی کیا ہے۔
فی الحال صرف سب سے چھوٹے دو جڑواں بچے ویوین اور نوکس اپنے والد کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں جبکہ باقی بچوں اور بریڈ کے درمیان رنجشیں تاحال برقرار ہیں۔
دوسری جانب انجلینا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے لیے ’ماں ہونا سب سے اہم ہے‘ اور وہ اپنی زندگی میں سب سے زیادہ خوشی اپنے بچوں میں پاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ بچوں کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔