انتہاپسند ہندوؤں نے مسلم نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ہندوتوا کے انتہا پسندوں نے مسلم نوجوان سے جے شری رام کے نعرے بھی لگوائے


ویب ڈیسک November 27, 2024

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مسلمان کو ہندوتوا کے 3 جنونیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گلفام نامی مسلم نوجوان جو شوٹنگ کا کھلاڑی ہے۔ پریکٹس کے بعد گھر آتے ہوئے راستے میں ہندوتوا کے غنڈوں نے پکڑ لیا۔

جنونی ہندو گلفام کو گھسیٹ کر وکٹوریہ پارک لے گئے اور برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ گلفام کو جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرتے رہے۔

ہندوتوا کے غنڈے نیم مردہ حالت میں گلفام کو پھینک کرکے فرار ہوگئے اور اس کا موبائل اور پرس بھی ساتھ لے گئے۔

مسلم نوجوان گلفام بہیمانہ تشدد کے بعد ہوش کھو بیٹھا اور اس وقت نجی اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے جب کہ ایف آر کٹوانے کے باوجود ہندوتوا کے غنڈے آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں